اسپین یورو باسکٹ 2015 کا چمپین

اسپین نے فائنل میں مضبوط حریف لتھوانیا کو شکست دیتے ہوئے تیسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے

352430
اسپین یورو باسکٹ 2015 کا چمپین

اسپین نے سن 2015 یورپی باسکٹ بال چمپین شپ کے فائنل میچ میں لتھوانیا کو 80۔63 کےا سکور سے شکست دیتے ہوئے اس ٹورنا منٹ کی تاریخ میں تیسری بار چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
یورو باسکٹ ٹورنا منٹ میں 2009 اور 2011 میں بھی اسپین نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
دوسری جانب این بی اے میں شگاگوگ بُلز میں کھیلنے والے ہسپانوی کھلاڑی پاو گاسول کو یورو باسکٹ 2015 کا قیمتی ترین اور اسکور کا بادشاہ قرار دیا گیا ہے۔
ٹورنا منٹ کے اختتام پر تماشائیوں اور اخباری نمائندوں کے ووٹوں کے ذریعے یورو باسکٹ 2015 کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں