یورپی چمپینز لیگ کے میچ ٹی آر ٹی کے چینلز پر

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن نے یو ای ایف اے چمپینز لیگ اور یورپی کپ کے بعض میچوں کو نشر کرنے کے پروٹوکول پر دستخظ کر دیے ہیں

383172
یورپی  چمپینز لیگ کے میچ  ٹی آر ٹی کے چینلز  پر

اس سیزن سے شروع ہوتے ہوئے آئندہ کے تین برسوں تک یو ای ایف اے چمپینز لیگ اور یو ای ایف اے یورپی لیگ کے میچ ٹی آرٹی کے ٹی وی چینلز پر نشر کیے جائینگے۔
یو ای ایف اے کے ساتھ طے پانے والے پروٹوکول معاہدے کے دائرہ کار میں 2015 ۔ 2016 فٹ بال سیزن سے شروع ہوتے ہوئے 2017 ۔ 2018 کے سیزن تک ہر ہفتے بروز منگل کھیلے جانے والے چمپینز لیگ کے ایک میچ اور یوای ایف اے یورپی لیگ کے ہر جمعرات کے روز کھیلے جانے والے ایک میچ کو فری آن ایئر کیا جائیگا۔
چمپینز لیگ کے گروپ میچ 15 ۔ 16 ستمبر سے شروع ہوتے ہوئے 8 ۔ 9 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
2015 ۔ 2016 سیزن کا فائنل میچ میلان اور انٹر جیسے کلبوں کی میزبانی کرنے والے سان سیرو اسٹیڈیم میں 28 مئی 2016 کو کھیلا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں