پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا

سری لنکا کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے پاکستان نے نہ سرف سیریز جیت لی ہے بلکہ عالمی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے

335404
پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیتے ہوئے نو سال کے طویل عرصے کے بعد میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی ہے۔
پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح کے لئے 147 رنز درکار تھے اور اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں، پاکستان کی جانب سے شان مسعود 114 اور یونس خان 101 رنز کے ساتھ کریز پر آئے۔ شان مسعود 125 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔
جس کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم ک شاندار فتح دلا دی۔ یونس خان نے 171 رنز بنائے جبکہ مصباح الحق نے 59 رنز بناتے ہوئے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان اس فتح کے بعد عالمی سطح پر ٹیسٹ ریکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں