پاکستان ہاکی میں فرانس سے بھی ہار گیا٫ آٹھویں پوزیشن پر آگیا

بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں کھیلی جا رہی ورلڈ ہاکی لیگ کے ساتویں پوزیشن کے میچ میں فرانس نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد توثیق نے کیا

333220
پاکستان ہاکی میں فرانس سے بھی ہار گیا٫ آٹھویں پوزیشن پر آگیا

ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کی مایوس کن کاکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور قومی ٹیم فرانس سے ساتویں پوزیشن کا میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں 8 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔
بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں کھیلی جا رہی ورلڈ ہاکی لیگ کے ساتویں پوزیشن کے میچ میں فرانس نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد توثیق نے کیا۔
قومی ٹیم حریف کیخلاف میچ کے چاروں کوارٹرز میں بے بس نظر آئی۔ فرانس کی جانب سے پہلا گول مارٹن براسک نے کھیل کے تیرہویں منٹ میں داغا جبکہ تیسویں منٹ میں جنیسٹ ہیوگو نے دوسرا گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی یقینی بنا دی۔ پاکستان کی جانب سے توثیق احمد نے واحد گول کیا جو کہ ٹیم کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔ قومی ٹیم ایونٹ میں ایک اور شکست کے بعد آٹھویں پوزیشن کی حق دار رہی۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی، گرین شرٹس اپنی مایوس کن کارکردگی کے باعث پہلی بار اولمپکس میں شرکت سے محروم ہو گئی ہے جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں