آخر پاکستان کی بیٹنگ کو کون سہارا دے گا

تیسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بلے با زوں نے پوری قوم کو مایوسی سے دو چار کیا ہے

آخر پاکستان کی بیٹنگ کو کون سہارا دے گا

سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستانی بلے بازوں نے ایک بار پھر پوری قوم کو مایوسی دلائی ہے۔
ہفتے کو کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر محض 209 رنز بنائےاور اسے سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی 69 رنز درکار ہیں ۔
وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 72 رنز کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمایاں رنز سکورر اظہر علی تھے جنہوں نے 52 رنز بنائے۔
پاکستان کو اننگز کے آغاز میں ہی 40 کے مجموعی سکور پر شان مسعود اور احمد شہزاد کی صورت میں جلد نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
صبح کے سیشن کی آخری گیند پر غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں بلے باز یونس خان آوٹ ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں