پاکستان اور فرانس کا میچ دو ۔ دو گولوں سے برابر

ریو اولمپکس میں شمولیت کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے یہ ٹورنامنٹ انتہائی اہم ہے

324716
پاکستان اور فرانس کا میچ دو ۔ دو گولوں سے برابر

پاکستان اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا میچ دو ۔ دو گولوں سے برابر رہا۔
پہلے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے خریف ٹیم کے گول پر کئی بارحملے کیے لیکن وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
میچ کے دوسرے کوارٹر میں فرانس نے ایک اچھی موو بنائی اور اس کے نتیجے میں سائمن مارٹن نے اپنے ملک کی جانب سے پہلا گول کیا۔ دوسرا کوارٹر ختم ہونے سے تین منٹ پہلے پاکستان کو گول کرنے کا اچھا موقع ملا لیکن پاکستانی ٹیم اس کا فائدہ نہ اٹھا سکی۔
دوسرے کوارٹر کے اختتام پر فرانس کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ فرانس کی جانب سے دوسرا گول چارلس میسن نے کیا۔پاکستان کے وقاص شریف اور محمد دلبر نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان اپنے پول میں تیسرے نمبر پر ہے اور کوراٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلے پول بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے ہو گا۔
خیال رہے کہ سنہ 2016 میں ہونے والے ریو اولمپکس میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کے لیے یہ ٹورنامنٹ آخری موقع ہے۔
پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں جس میں سے اسے دو میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں