یورپی گیمز میں ترکی کو سات میڈل

صدر ایردوان نے طلائی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹیلی گراف کے ذریعے تہنیتی پیغام بھیجا

304798
یورپی گیمز میں ترکی کو سات میڈل

ترکی نے کراٹے اور کُشتیوں کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 7 میڈل جیت لیے ہیں۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری یورپی گیمز کے تیسرے روز تین شعبوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔
ترک کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2طلائی تمغے سمیت مجموعی طور پر 7 میڈل اپنے نام کیے ہیں۔
مردوں کے والی بال مقابلوں میں کل ترکی نے سربیا کو 3 ۔ ایک کے اسکور سے شکست دے دی۔
صدر ایردوان نے طلائی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹیلی گراف کے ذریعے تہنیتی پیغام بھیجا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں