ترکی نے قازقستان کو شکست دے دی

قازقستان میں کھیلے گٗے یورو 2016 کوالیفائنگ مرحلے کے میچ میں ترکی نے قازقستان ایک ۔ صفر سے شکست دیتے ہوئے تین پوائنٹس حاصل کر لیے

302696
ترکی نے قازقستان کو شکست دے دی

یورو فٹ بال چمپین شپ 2016 کے کوالیفائنگ میچوں کے سلسلے میں ترکی کا مقابلہ قازقستان سے ہوا۔

یہ میچ قازقستان کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ ترک ٹیم نے  پہلے ہاف میں متعدد بار حریف ٹیم کے گول پر حملے کیے لیکن یہ کسی بھی صورت گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے ہاف میں بھی ترک ٹیم  کی کوششیں جاری رہیں اور بالاخر عالمی سطح پر شہرت یافتہ ترک کھلاڑی جو کہ ہسپانوی لیگ کی مضبوط ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ  میں بھی کھیلتے ہیں نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی  میں اہم کردار ادا کیا۔

اس نتیجے کے بعد ترکی اپنے گروپ میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گیا ہے اب اسے اپنے قریبی حریف ہالینڈ کے میچ کا انتظار کرنا ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں