پاکستان نے ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کر لی

سن 2009 کے بعد پہلی بار پاکستان میں کھیلی جانی والی کرکٹ نے پاکستان کے ستارے کو مزید بلند کیا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کر لی ہے

297334
پاکستان نے ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کر لی

پاکستان اور زمبابوبے کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف ٹیم کو نہ صرف شکست دی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دونوں میچ جیت لیے تھے۔
لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیتتے ہوئے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے سیریز کے دیگر میچوں کے نسبت اب کی بار سست روی سے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے دس اووروں میں اس کا رن ریٹ چار کے جوار میں رہا۔
بعد میں اس نے رن ریٹ میں تیزی لائی اور سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ پاکستان نے پہلی دو وکٹیں جلد ہی کھو دیں جس کے بعد پاکستانی کپتان اظہر علی اور اسد شفیق نے ایک اچھی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے میچ کا پلہ اپنی جانب کر لیا۔
اظہر علی شاندار بیٹنگ کے ساتھ 102 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد شعیب ملک نے کریس پرآتے ہی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بیس گیندوں میں چھتیس رنز بنائے ، حارث سہیل نے باون رنز بنائے اور اس طرح پاکستان نے 48 ویں اوور میں یہ میچ چھ وکٹوں سے جیتے ہوئے سیریز میں 2۔ صفر کی برتری حاصل کر لی۔
اظہر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ عطا کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں