پاکستان کی نکمی فیلڈنگ اور بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا سیمی فائنل میں

آسٹریلیا جیت کے بعد 11ویں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اسکا مقابلہ26مارچ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر بھارت سے ہوگا۔ کینگروزنے پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 214رنز کے ہدف کو 34ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

273870
پاکستان کی نکمی فیلڈنگ اور بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا سیمی فائنل میں

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ورلڈ کپ کرکٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے آسٹریلیا جیت کے بعد 11ویں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اسکا مقابلہ26مارچ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر بھارت سے ہوگا۔
پاکستان کے مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 24 رنز پر دونوں اوپنرز احمد شہزاد اور سرفراز احمد پویلین لوٹ چکے تھے۔
اس موقع پر کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت قائم کر بیٹنگ لائن سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن مصباح بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں پاکستانی کپتان باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔
اس نقصان کے بعد پاکستانی بیٹنگ سنبھل نہ سکی اور تمام کھلاڑی وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے اور کسی بھی کھلاڑی نے لمبی اننگ کھیلنے کی کوشش نہ کی۔
کینگروزنے پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 214رنز کے ہدف کو 34ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔میچ میں قومی ٹیم کی شکست کی وجہ بلے بازوں کی خراب کارکردگی اور فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچز کا چھوڑنا بھی رہی ہے۔آسٹریلیا کی طرف سے اسمتھ 65 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ واٹسن نےناقابل شکست 64اور میکس ویل نے 44رنز بناکر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔آج کے میچ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کوارٹر فائنل میں بیٹسمینوں کی غیر ذمہ داری کے باعث قومی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی ۔اوپنر احمد شہزاد اور سرفراز احمد اہم میچ میں اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے،اوپننگ جوڑی صرف 24 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی،تیسری وکٹ پر مصباح الحق اور حارث سہیل نے 73رنز بناکر ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی ،لیکن مصباح الحق 34رنز بناکر آئوٹ ہوئے،حارث سہیل نے 41رنز کی اننگز کھیلی، عمر اکمل 20،صہیب مقصود29اور شاہد آفریدی 23رنز بناکر آئوٹ ہوئے،یوں پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 213رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4،اسٹارک اور میکسویل نے 2،2 جبکہ مچل جانسن اور فاکنرنے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں