پاکستان نے آئیر لینڈ کو ہرا کر کوراٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

پول بی میں پاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ میزبان آسٹریلیا کے ساتھ ہے۔ کوارٹر فائنل کا میچ بیس مارچ کو ایڈیلیڈ ہی میں کھیلا جائے گا۔۔ میچ میں سرفراز کی شاندار سینچری۔

264442
پاکستان نے آئیر لینڈ کو ہرا کر کوراٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پول بی کے میچ میں پاکستان آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے
سرفراز احمد نے آئرلینڈ کے خلاف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو فتح سے بھی ہمکنار کراتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی دلا دی۔
اس طرح پول بی میں پاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ میزبان آسٹریلیا کے ساتھ ہے۔ کوارٹر فائنل کا میچ بیس مارچ کو ایڈیلیڈ ہی میں کھیلا جائے گا۔
آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 237 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 46.1 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔


سرفراز احمد نے 120 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
آئر لینڈ کیخلاف پاکستانی بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کی۔اوپنر سرفراز احمد اور احمد شہزاد کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 120 رنز کی شراکت نے پاکستانی بیٹنگ کی پوزیشن مضبوط کر دی ہے ، احمد شہزاد 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، حارث سہیل بیٹنگ میں ناکام رہے اور صرف 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ۔ مصباح‌الحق 39 رنز بنا کر ہٹ وکٹ ہوئے ۔پاکستان نے اس کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
پاکستان اور آئرلینڈ نے اب تک ورلڈ کپ کے پانچ میں سے تین میچوں میں فتح حاصل کی ہے ۔
سرفراز احمد 58 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے۔
120 رنز کی شراکت کے بعد احمد شہزاد 71 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 63 رنز سکور کر کے تھامسن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کو دوسرا نقصان جلد ہی ہوا جب حارث سہیل تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
مصباح الحق نے 45 گیندوں میں 39 رنز سکور کیے۔ انھوں نے تین چوکے اور دو چھکے مارے۔ان کا اپنا پیر وکٹ کو لگا جس کے باعث وہ آؤٹ ہوئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں