پاکستان کو وسیٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 10ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 150 رنز سے عبرتناک شکست دے دی۔۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا ڈالے۔ اس کے جواب میں پاکستان کی تمام ٹیم 39 اوورز میں 160 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی

227204
پاکستان کو وسیٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 10ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 150 رنز سے عبرتناک شکست دے دی۔
ہفتے کے دن نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے عالمی کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا ڈالے۔ اس کے جواب میں پاکستان کی تمام ٹیم 39 اوورز میں 160 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو حسب روایت پاکستان کے ابتدائی بلے باز جلد پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کی آدھی ٹیم 25 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ناصر جمشید پہلے اوور کی دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان بھی گولڈن ڈک ہو گئے، حارث سہیل نے 6 گیندوں کا سامنا کیا لیکن اپنا کھاتا نہ کھول پائے جب کہ احمد شہزاد بھی 10 گیندوں پر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی تصور کئے جانے والے مصباح الحق کا سفر بھی 7 رنز پر اختتام پذیر ہوا۔
اس صورتحال میں صہیب مقصود اور عمر اکمل نے کیریبئن بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کا مظاہر کیا اور 80 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 105 کے مجموعے پر صہیب مقصود بھی 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ عمر اکمل بھی 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 28، وہاب ریاض 3 اور سہیل خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں