پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

پاکستان نے نیو زی لینڈ کے ہاتھوں اوپر تلے شکست کے بعد بنگہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے

214847
پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

کرکٹ کے عالمی کپ سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان نے اپنی مقابل ٹیم شکست دے دی۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 246 رنز بنائے ، محمداللہ نے 83 اور تمیم اقبال نے 81 رنز بناتے ہوئے ٹیم کے لیے ایک اچھا اسکور بنا لیا۔پاکستان نے اپنی اننگ کا آغاز کمزور بیٹنگ سے کیا اور دونوں اوپنر ڈبل فگر بھی پار نہ کر سکے۔ بعد میں یونس خان اور حارث سہیل نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن یونس خان بھی 25 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی طرف سے صہیب مقصود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔
کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 173 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
سڈنی کے بلیک ٹاؤن اولمپک پارک میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوور میں 246 رنز بنائے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ محمد اللہ 83 اور تمیم اقبال 81 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 5، یاسر شاہ نے 2 جب کہ وہاب ریاض اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی طرف سے محمد عرفان نے 5 وکٹیں لیں، جبکہ شاہد آفریدی اس میچ میں اپنی باؤلنگ سے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو پریشان کرنے میں ناکام رہے۔
نیو زی لینڈ کے ہاتھوں بری طرح شکست کھانے کے بعد یہ فتح ورڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں