دوبئی میں آئی سی سی کے اعلی حکام کا اجلاس

بورڈ میٹنگ میں ورلڈ کپ کا ضابطہ اخلاق طے کیا جائے گا،کھلاڑیوں کی حفاظت اور طبی سہولتوں کے معیار پر بات چیت کی جائیگی

198735
دوبئی میں آئی سی سی کے اعلی حکام کا اجلاس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے اعلی حکام کا اہم اجلاس آج دوبئی میں ہو گا۔ 2015 کی پہلی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی شہریار خان کریں گے۔
کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگ میں ورلڈ کپ کا ضابطہ اخلاق طے کیا جائے گا،کھلاڑیوں کی حفاظت اور طبی سہولتوں کے معیار پر بات چیت کی جائیگی۔ علاوہ ازیں مشکوک بولنگ ایکشن، اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ کے بارے میں رپورٹ دی جائے گی۔
اجلاس میں عالمی کپ کی حتمی تیاریوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئی سی سی کی صدارت آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث چیئرمین سری نواسن کریں گے۔
چیئرمین شہریار خان بورڈ میٹنگ اجلاس میں پابندی کا شکار لیفٹ آرم محمد عامر کے حوالے سے بھی بات کرینگے. آئی سی سی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے. ایجنڈے کی کارروائی باقی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں