پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت

سری لنکا میں جاری پاکستان ۔ سری لنکا کرکٹ سیریز میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے میچ جیت لیا

102015
پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔یہ جیت سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی پہلی جیت تھی۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث 45 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور سری لنکا نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود نے 87 اور دواد عالم نے 62 رنز سکور کیے۔
یہ میچ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے لیے خاص تھا۔ وہ آج پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 379 ایک روزہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز انضمام الحق کے پاس تھا۔
یاد دہے کہ پاکستان کو اس میچ میں اپنے اہم بولر آف سپنر سعید اجمل کی خدمات حاصل نہیں کیونکہ ان کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراضات کیے گئے تھے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں