ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

30.12.2024

2225336
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق :"ایردوان کی طرف سے جنوبی کوریا کو تعزیتی پیغام"

صدر رجب طیب ایردوان نے جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین اور جنوبی کوریائی عوام سے اظہارِ تعریت کیا ہے۔

روزنامہ سٹار:"سوڈان: ہم ایردوان کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں"

ترکیہ کے ہر میدان میں ان کے ساتھ کھڑا ہونےکا اظہار کرنے والے  سوڈانی وزیر الایاسر نے کہا کہ ہم صدر ایردوان  کی سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ترکیہ کے خدمات فراہم کر سکنے کے  حوالے سے  پیشکش کا خیر مقدم  اور احترام کرتے ہیں۔

روزنامہ حریت :"شام  کی نشاطِ نو  باہمی تجارت کو تقویت دے گی"

نائب صدر جودت یلماز  کا کہنا ہے کہ شام کی نشاط نو  اور موزوں ماحول قائم ہونے کی صورت میں شامی پناہ گزینوں کی  وطن واپسی اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔

روزنامہ صباح:"ترکیہ کا  توانائی کے شعبے میں لیڈرشپ کا ہدف"

توانائی و قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بائراکتار  نے کہا کہ ترکیہ توانائی کی پالیسیوں میں بین الاقوامی   دوڑ میں ایک اہم مقام پر پہنچ گیا ہے۔ "ہم قدرتی گیس سے لے کر نیوکلیئر تک، قابل تجدید توانائی سے لے کر ہائیڈروجن ٹیکنالوجیز تک ہر شعبے میں قیادت سنبھالنے کا ہدف رکھتے ہیں۔"

روزنامہ وطن :"بائراکتار کی طرف سے  پیاگیو ایرو اسپیس  کو خریدنے کا معاملہ عالمی ایجنڈے میں"

ترک دفاعی صنعت فرم بائکار  کی طرف سے  اطالوی پیاگو ایرو اسپیس کو خریدنے کی عالمی سطح پر بازگشت سنائی دی ہے، پیاگو  کی F-35 جیٹ طیاروں کے انجنوں کے پرزوں کی تیاری نے بھی توجہ حاصل کی ہے۔ اس خرید کے ساتھ ترکیہ خارج کردہ ، F-35 پروگرام میں واپس لوٹ آیا ہے۔



متعللقہ خبریں