ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں۔26.12.2024
آج کے ملکی اخبارات سے چیدہ چیدہ خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

۔۔۔ "یا تو انہیں اسلحہ پھینکنا ہوگا یا پھر شام کی زمین میں دفن ہونا پڑے گا" یہ سرخی ہے روزنامہ حرّیت کی۔ اخبار نے صدر رجب طیب اردوعان کے پیغام کو خبر بنایا ہے۔ خبر کے مطابق صدر اردوعان نے جسٹس اینڈ ڈویلمپنٹ پارٹی کے قومی اسمبلی گروپ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم، داعش اور پی کے کے سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کرنے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔ ان علیحدگی پسند قاتلوں کو یا تو اسلحہ پھینکنا ہو گا یا پھر انہیں شام کی زمین میں دفن ہونا پڑے گا۔ ہم دہشت گرد تنظیم کا خاتمہ کر کے رہیں گے۔ اگر دہشت گرد تنظیم کا کوئی حساب کتاب بنا رکھا ہے تو ہم نے بھی بنا رکھا ہے۔
۔۔۔ روزنامہ وطن: "ہم شام کو ، شعبہ صحت سے متعلق، ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صحت 'کمال میمش اوعلو 'نے شام کے وزیر صحت کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ ٹیلی فونک ملاقات میں میمش اوعلو نے کہا ہے کہ ہم ،شعبہ صحت میں، شام کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔
۔۔۔روزنامہ اسٹار: " ہم، تین سیڑھیاں ایک ساتھ چڑھ گئے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکیہ تازہ سرمایہ کاریوں کے ساتھ 7 ویں سیڑھی سے بڑھ پر فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔
۔۔۔ "آسیلسان کی طرف سے 58،6 ملین ڈالر کے تجارتی سمجھوتے" یہ سرخی ہے روزنامہ ینی شفق کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ آسیلسان نے، ترک حکومتوں کی کمیٹی کے ایک رکن ملک کے ساتھ، الیکٹرو۔آپٹک اور مواصلاتی سسٹموں کی براہ راست فروخت سے متعلق، کُل 58،6 ملین ڈالر مالیت کے برآمداتی سمجھوتے طے کئے ہیں۔
۔۔۔ روزنامہ خبر ترک نے اپنی خبر کو "ترک سائنس دان چاند اور مریخ پر ٹماٹر کاشت کریں گے" کی سرخی سے شائع کیا ہے۔ خبر کے مطابق ایجیئن یونیورسٹی کی سائنس فیکلٹی کے پروفیسر ڈاکٹر' رنگین اعوزگُر اُزیلد آئے' نے کہا ہے کہ ایک قابلِ عمل منصوبے کے ساتھ چاند اور مریخ پر، متوقع انسانی خلائی کالونیوں میں، ٹماٹروں کی پیداوار کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔