ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

22.10.2024

2201553
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت :"  وزیر خارجہ حاقان فیدان:  انڈر ورلڈ  تنظیم کا سرغنہ مر گیا  ، دیتو کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی"

فیتو  کے  سرغنہ  فتح اللہ گولین کی موت کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر خارجہ حاقان فیدان نے  بتایا ہے کہ  ہمارے انٹیلی جنس ذرائع نے فیتو کے سرغنہ  فتح اللہ گولین کی موت کی تصدیق کی ہے۔ تاریک تنظیم  کا سرغنہ مر چکا ہے، اس موت کی خبر  ہمیں کبھی بھی  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نرمی کا مظاہرہ کرنے کی طرف مائل نہیں کر سکتی۔ یہ تنظیم ہماری قوم کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا ایک  منفرد خطرہ تھی۔ اس نے ہمارے ہزاروں کی تعداد میں  نوجوانوں کو مقدس اقدار کے جھانسے میں اپنی صف میں شامل کیا تھا،  یہ نوجوان  اپنے وطن، قوم اور مقدس اقدار کے خلاف غداری  کرنے والی کسی مشین کی ماہیت اختیار کر چکے ہیں۔

روزنامہ صباح :"ہم فیتو کے باقیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے، اسپیکر اسمبلی نعمان قرتولمش"

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے ساپیکر نعمان قرتولموس نے آئیدن شہر میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ایک بیان دیا ۔ فیتو کے سرغنہ  فتح اللہ گولین کے انتقال کا ذکر  کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا، "ہماری خواہش  تھی  وہ عمر بھر جیل میں سڑ ے گلے ۔  میرا ایمان ہے کہ وہ ہمیشہ عذاب  جھیلے  گا۔  اب کے بعد  ہم فیتو تنظیم کے باقیات کے خلاف پرعزم طریقے سے لڑتے رہیں ۔"

روزنامہ سٹار:"یوکرین  نے فتح منصوبہ  کی ترکیہ کو آگاہی کرا دی"

وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ہمراہ ایک  مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیہا نے اعلان کیا ہے  کہ انہوں نے اپنے ملک میں جنگ کے خاتمے کے لیے کیف کی طرف سے تیار کردہ وکٹری پلان وزیر فیدان کو پیش کیا ہے۔ سیبیہا نے اس بات پر زور دیا کہ وہ تمام ریاستیں جو امن چاہتی ہیں انہیں اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق  ہمارے ساتھ تعاون  کرنا چاہیے ۔ اور یہ حقیقت آشکار ہے کہ ترکیہ  نے اس معاملے میں ہم  سے تعاون کیا ہے۔"

روزنامہ وطن :"گیس کی پیداوار میں ریکارڈ  عنقریب"

وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار نے  اعلان کیا ہے کہ سکاریہ گیس فیلڈ  میں سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں یومیہ 9٫1 ملین کیوبک میٹر گیس پیدا کی جائیگی جو کہ 40 لاکھ گھرانوں کی  مانگ کو پورا کرے گی۔

روزنامہ خبر ترک :"ترکیہ کی  بندر گاہوں کی گنجائش میں اضافہ"

وزیر برائے مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  عبدالقادر اورال اولو نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ میں  سال 2002 میں یاٹ  بندرگاہوں کی تعداد 41  تھی جو کہ اب بڑھ کر 63 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں