ترک اخبارات سے جھلکیاں
09.10.24
اسرائیلی فوج کی پیش قدمی قومی سلامتی کےلیے مسئلہ ہوگا:قورتولموش : روزنامہ صباح
ترک پارلیمانی اسپیکر نعمان قورتولموش نے اسرائیلی جارحیت پر کل ایک بند کمرے کا اجلاس طلب کیا ۔اجلاس سے خطاب میں اسپیکر نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر غاصبانہ قبضے کو صرف ایک سال کا عرصہ کہنا غلط ہوگا ،اس کی ابتدا تو سن 1917 میں دولت عثمانیہ کی فلسطین سے دستبرداری کے بعد برطانوی سامراج کی موجودگی سے ہی ہو گئی تھی ۔
ترک خفیہ ایجنسی نے پی کےکے کا خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا:روزنامہ اسٹار
ترک خفیہ ایجنسی نے ترکیہ میں خود کش بم حملے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے پی کےکے کی ایک اہم ذمے دار حزا ل بیلگے کو شام کے شہر عمودہ میں ہلاک کر دیا ۔
دفاعی صنعت میں ملکی انحصار کی شرح کا تناسب 20 فیصد سے 80 فیصد تک پہنچ گیا:روزنامہ وطن
وزیر صنعت و ٹیکنولوجی مہمت کاجر نے بتایا کہ دفاعی صنت میں ملکی انحصار کی شرح 20 فیصد سے 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے،ملکی ٹیکنولوجی کے انحصار کا مثبت اثر ہماری دفاعی صنعت پر پڑا ہے جو کہ محض اتفاق نہیں ہے،یہ ہماری حکومت کے منشور کا ایک ہدف ہے۔
حسن کیف میں 1600 سال پرانا فوجی ڈھانچہ ملا ہے : روزنامہ خبر ترک
ترک صوبہ بتمان کے قصبے حسن کیف میں جاری کھدائی کے نتیجے میں عہد روم سے وابستہ 1600 سال پران ایک فوجی ڈھانچہ ملا ہے ۔
ترک اولو دوبارہ منتخب: روزنامہ حریت
ترک باسکٹ بال فیڈریشن کی صدارت کا ذمہ ہدایت ترک اولو کو دیا گیا ہے جنہیں 165 میں سے 133 ووٹ ملے ۔