ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

1.10.2024

2193427
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح :"اگر ضرورت پڑی تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو طاقت کا استعمال کرنا  چاہیے، ایردوان"  کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے  اسرائیل کے حملوں کا سد باب کرنے کے لیے  اپیل کی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل  اسمبلی  'ضرورت پڑی  تو طاقت کا استعمال کرے'۔ مٹھی بھر انتہا پسند صیہونی  لوگ خطے کو آگ میں جھونک رہے ہیں۔

روزنامہ حریت :"ترکیہ مظلومین کی آواز بنا ہو اہے، ایردوان"

صدر ایردوان  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  سے اپنے خطاب  کے بارے میں بتایا ہے کہ ترکیہ، آزادی، انصاف، حق و حقانیت کے لیے جدوجہد کرنے والے تمام تر مظلومین   کی عالمی پلیٹ فارم پر صدا بنا ہوا ہے۔

روزنامہ ینی شفق  :"اسرائیل کا ہدف صرف غزہ نہیں، قرتولمش"

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے  کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملے  کے فوراً بعد شام کو نشانہ بنانے کے پیچھے آخری ہدف ترکیہ ہونے کی حقیقت کار فرما ہے۔ 

"ترک ریاستوں کی تنظیم کا ایک نیا اقدام" عنوان کے تحت روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ  ترک ریاستوں  کی تنظیم  کے رکن و مبصر ممالک کا میپ کا تعین کرنے سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا ہے۔ 'مشترکہ ترک حروفِ تہجی'  جیسے 'مشترکہ ترک برادری  میپ' کو تشکیل دینے کا بھی ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

روزنامہ وطن:"ٹیکنو فیسٹ    کے لیے الٹی گنتی شروع"

 دنیا کا عظیم ترین  ایوی ایشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول، 2تا 6 اکتوبر کے درمیان  ترک صوبے ادانا میں  منعقد ہوگا۔ ٹیکنو فیسٹ  مقابلوں کا ہدف  نوجوانوں کو قومی ٹیکنالوجی کی ترقی میں دلچسپی  کو بڑھانا ہے۔



متعللقہ خبریں