ترک اخبارات سے جھلکیاں
04.09.24
244بہادر ترک فوجی امریکہ کےلیے مثال بن گئے: روزنامہ ینی شفق
امریکی فوجی خفیہ سروس کی تیار کر دہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوریا کی جنگ کے دوران 244 اسیر ترک فوجیوں کی قوت مزاحمت نے امریکی فوج کی تربیت کا سارا نظام بدل کے رکھ دیا تھا، امریکی فوج نے قید و فرار اورجنگی تربیت میں ترک فوجی تربیت کو اپنے لیے مشعل راہ بنایا تھا۔
ترک خفیہ ایجنسی کا موساد کے منی ٹرانسفر نیٹ ورک کے خلاف آپریشن:روزنامہ صباح
ترک خفیہ ایجنسی نے آپریشن کے دوران اسرائیلی ایجنسی موساد کے منی ٹرانسفر نیٹ ورک کے ایک ایجنٹ کو استنبول سے گرفتار کیا ہے ،اس ایجنٹ کا نام لیریدون راخ ہیپی ہے جو کہ کوسوو کا شہری بتایا گیا ہے۔
169ممالک کےلیے ترک لیرا میں تجارت: روزنامہ اسٹار
بتایا گیا ہے کہ اس سال بیرونی تجارتی لین دین میں ترک لیرے کا استعمال گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 44 فیصد بڑھتے ہوئے 708 ارب 310 ملین ترک لیرا تک پہنچ گیا ۔
ہویوک اسٹرابیری کو یورپ میں جغرافیائی پھل کے طور پر قبول کرلیا گیا: روزنامہ حریت
ترک صوبہ قونیہ کے ضلع یوہوک میں پیدا ہونے والی اسٹرابیری کو یورپی یونین کی جانب سے جغرافیائی علامت دی گئی ہے جسکے بعد اس علامت کی حامل پیداواری مصنوعات کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
وقف بینک تیسری بار گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں :روزنامہ خبر ترک
سی ای وی چیمپئنز لیگ میں 6 بارچیمپئن کا اعزاز پانے والے وقف بینک کو اب یورپی مقابلوں میں سب سے زیادہ جیتنے والی ٹیم کی حیثیت سے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں تیسری بارشامل کیا گیا ہے۔