ترک اخبارات سے جھلکیاں

14.08.24

2175303
ترک اخبارات سے جھلکیاں

مسجد الاقصی پر دھاوے کی کوشش،ترکیہ کا رد عمل: روزنامہ حریت 

 ترک امور  نے کہا ہے کہ  اسرائیلی وزرا سمیت سینکڑوں متعصب یہودیوں کی طرف سے مسجد الاقصی میں پولیس کی رفاقت میں زبردستی داخلے کی کوشش القدس کے تاریخی تشخص  کی خلاف ورزی اور خطے میں موجودہ کشیدگی کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے۔

 

 فیدان کی اہم دو طرفہ ملاقاتیں: روزنامہ خبر ترک 

 وزیر خارجہ  خاقان فیدان نے قطری اور مصری وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ،بات چیت میں اسرائیلی وزرا کی متعصب یہودیوں سمیت مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور غزہ کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا ۔

 

 ترکیہ کا اسٹیل ڈوم نظام عالمی ذرائع ابلاغ میں : روزنامہ اسٹار 

 بعض غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے  ترکیہ کے "اسٹیل ڈوم" دفاعی نظام  کے پروگرام کے آغاز کو اپنی خبروں میں جگہ دی ہے ،ذرائع ابلاغ نے تبصرہ کیا ہے کہ ترکیہ اپنا یہ نظام اسرائیل کے

"آئرن ڈوم نظام" کے مقابلے میں تیار کرے گا۔

 

 ترکیہ میں سرمایہ کاری بڑھے گی:روزنامہ صباح

نائب صدر جودت یلماز نے کہا ہے کہ عالمی کمپنیوں کی طرف سے ترکیہ میں سرمایہ کاری کے فیصلے سننے میں آ رہےہیں،نائب صدر نے بتایا کہ 28 ستمبر کو صدر ایردوان کی قیادت میں  ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں دنیا کی نامور سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلی عہدےدار شریک ہونگے۔

 

 سال کی پہلی شش ماہی ،ترکیہ میں 4٫7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری : روزنامہ ینی شفق 

 

 بتایا گیا ہے کہ اس سال کی پہلی شش ماہی کے دوران  ترکیہ میں براہ راست عالمی سرمایہ کاری کی رقم 4٫7 ارب ڈالرز رہی ہے جن میں امریکہ،جرمنی،آئرلینڈ،ناروے اور برطانیہ شامل ہیں۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں