ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں
13.08.2024
روزنامہ سٹار:"وزیر فیدان کا اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ"
وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ امریکہ کی درخواست پر ہونے والی اس بات چیت میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکراتی عمل اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روزنامہ حریت :"اسرائیل فائر بندی کے عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے۔
آک پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین اور پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی پر رد عمل کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "تاریخِ انسانی کی سب سے زیادہ نسل کشی کرنے والی نتن یاہو حکومت ، قتل و غارت کا بازار گرم کرنے والے جتھے کا عدالت میں احتساب ہونا چاہیے۔ اسرائیل فائر بندی کو سبو تاژ کر رہا ہے۔
روزنامہ صباح :" شام کے حوالے سے وزیر دفاع گولیر کا بیان"
ترک وزیرِ دفاع یاشار گولیر نے کہا کہ شام کے ساتھ مطابقت قائم ہونے والے کسی مقام پر بین الامملکتی وفود کا اجلاس ہو سکتا ہے۔ وزیر گولیر نے ترکیہ کے شام سے انخلاء کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے پر بحث صرف اس صورت ہو سکتی ہے جب شام میں نیا آئین قبول ہو جائے، انتخابات کا عمل مکمل ہو جائے اور سرحدوں کو تحفظ میں لے لیا جائے۔
روزنامہ ینی شفق :"ترکیہ ،ثالثی اداکار "
ترکیہ کی ثالثی میں ایتھوپیا اور صومالیہ کے وفود نے انقرہ میں دفتر ِ خارجہ میں مذاکرات کیے۔ ان دونوں ممالک کےد رمیان ؛ صومالی لینڈ کےصومالیہ سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے اور ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی و عسکری مطابقت قائم ہونے کے بعد بحران کھڑا ہو گیا تھا۔
روزنامہ خبر ترک :"ترکیہ کے 20 صوبوں سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات"
وزارتِ تجارت نے صوبائی سطح پر ماہ جولائی کے برآمدات اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق ماہ جولائی میں 6 ارب 586 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ استنبول سر فہرست رہا ہے۔ شہر کی برآمدات میں گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 53٫8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جنوری تا جولائی کے دورانیہ میں ترکیہ کے 20 شہروں سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی جبکہ 51 شہروں سے غیر ممالک کو فروخت میں بڑھوتی ہوئی ہے۔