ترک اخبارات سے جھلکیاں
12.08.24
ترک خفیہ ایجنسی کا تبادلہ آپریشن بائیڈن نے بھی دیکھا :روزنامہ وطن
ترک خفیہ ایجنسی کی ثالثی سے یکم اگست کو ہونے والے تبادلہ آپریشن سے متعلق بعض تفصیلات سامنے آئی ہیں، روس اور امریکہ نے اس آپریشن میں ترکیہ کو شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو کہ ان دونوں ملکوں کے ترکیہ پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ ترکیہ نے دونوں ملکوں کو ضمانت دی تھی کہ آپ کے بیانات سے قبل ہم بھی قدم نہیں اٹھائیں گے۔امریکی صدر بائیڈن نے اس تبادلہ آپریشن کو براہ راست دیکھا تھا۔
شمالی عراق میں پانچ اڈے:ینی شفق
ترک مسلح افواج پنجہ کلید آپریشن کے ذریعے انسداد دہشتگردی کی خاطر شمالی عراق میں پانچ اڈے قائم کرے گی جس کےلیے موزوں مقامات کی تلاش جاری ہے ۔
صدرعباس کی انقرہ آمد :ترک پارلیمان میں تیاریاں شروع : روزنامہ اسٹار
فلسطین کے صدر محمود عباس 15 اگست کو ترک پارلیمان سے خطاب کریں گے جس کےلیے پارلیمان میں حفاظتی اقدامات سخت کیے جا رہےہیں، اس ہنگامی اجلاس میں صدر ایردوان بھی شریک ہونگے جبکہ ترکیہ میں زیر علاج فلسطینی بھی مدعو ہونگے۔
جوتا سازی میں دنیا میں ترکیہ کا چھٹا نمبر:روزنامہ صباح
ترکیہ کی سال رواں کی پہلی شش ماہی کے دوران جوتوں کی برآمدات 588٫7 ملین ڈالر رہی ،ترکیہ کا شمار جوتا سازی کے اعتبار سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہوتا ہے ،امکان ہے سال 2030 تک یہ برآمدات 6٫8 ارب ڈالرز ہو جائے گی ۔
فرانسیسی شیف لیفیبرے نے کی ترک کھانوں کی تعریف: روزنامہ خبر ترک
فرانس کے نامور شیف جولیان لیفیبرے نے کہا ہے کہ ترک پکوان اپنی لذت کے اعتبار سے گاسٹرونومی میں اعلی مقام رکھتا ہے۔