ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں
09.08.2024
روزنامہ حریت :"اسرائیل فائر بندی کا ارادہ نہیں رکھتا، ایردوان"
صدر رجب طیب ایردوان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی سے صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کی۔ ایردوان نے اس دوران کہا کہ اسرائیل نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل کرتے ہوئے فائر بندی کا ارادہ نہ رکھنے کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔ ترکیہ خطے میں پائیدار امن و امان کے قیام پر مبنی کسی حل کی تلاش میں سر گرم عمل ہے، ہم قطر کے ہمراہ نتیجہ آور کوششوں میں مزید اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
روزنامہ شفق:"ترک اور البانوی دفاعی صنعت میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائیگا"
صدر ایردوان اور البانوی وزیر اعظم ایدی راما نے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔ اس دوران ترکیہ اور البانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں ایردوان نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اعلیٰ سطح پر ہیں اور تجارتی، اقتصادی اور فوجی رابطوں کے ذریعے دفاعی صنعت میں تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
روزنامہ صباح :" سنٹرل بینک کے ذخائر میں اضافے کا عمل جاری "
ترکیہ جمہوریت سنٹرل بینک کے مجموعی ذخائر گزشتہ ہفتے اس سے ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 2 ارب 375 ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 150 ارب 386 ملین ڈالر تک ہو گئے ہیں۔
روزنامہ سٹار:"اسٹیل ڈوم یونانی پریس میں"
ترکیہ کے کثیر الاتہہ اور مصنوعی ذہانت کے حامل اسٹیل ڈوم قائم کرنے کے اقدام کی یونانی پریس میں وسیع بازگشت سنائی دی ہے۔ ترک دفاعی صنعت میں ترقی کا عمل جاری ہونے پر زور دینے والے یونانی پریس نے لکھا ہے کہ'ترکیہ کے آسمانوں پر پرندہ تک پر نہیں مار سکے گا'۔
روزنامہ خبر ترک :"ایفسس انٹیک شہر، سال کے پہلے 7 ماہ میں سب سے زیادہ زائرین کی میزبانی کرنے والا عجائب گھر"
ازمیر کی تحصیل سلچوق میں واقع ہر سال سیاحوں کی ایک کثیر تعداد آنے والے ایفسس انٹیک شہر نے جنوری تا جولائی 4 1 لاکھ 44 ہزار 405 زائرین کی میزبانی کی ہے۔ اس طرح، قدیم شہر ایفسس ترکیہ میں سال کے پہلے 7 ماہ میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہونے والا تاریخی مقام ہے۔