ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں
30.07.2024
روزنامہ وطن :"ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف رد عمل "
وزارت خارجہ نے صدر رجب طیب ایردوان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کی پوسٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’’جس طرح نسل کشی کرنے والے ہٹلر کا خاتمہ ہوا تھا، اسی طرح خونخوار نیتن یاہو کا بھی خاتمہ ہوگا۔ جس طرح نسل کشی کرنے والے نازیوں کا احتساب ہوا، اسی طرح فلسطینیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والوں کا بھی احتساب ہوگا۔"
روزنامہ سٹار:"عراق اور شام کے شمالی علاقوں میں پی کے کے پر ایک اور کاری ضرب"
شمالی عراق میں پنجہ ۔کلید آپریشن کے علاقے میں تعین کردہ PKK کے تین دہشت گرد اور شمالی شام میں چشمہ امن کارروائی علاقے میں PKK/YPG کے 4 دہشت گرد غیر فعال بنا دیے گئے۔
روزنامہ صباح :"ٹوگ کے 4 بائی 4 ماڈل کی تیاری"
وزیر ِصنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجر نے کہا کہ ہم نے ٹوگ کے ساتھ محض ایک خواب تصور کی جانے والی پیداوار میں کامیابی حاصل کر لی ہے، ٹوگ کا 4 وہیل ڈرائیو ماڈل آئندہ کے چند ماہ میں مارکیٹ میں ہو گا۔
روزنامہ حریت :"ترک قومی تیر انداز ٹیم نے پیرس میں پہلا میڈل جیت لیا"
پیرس 2024 اولمپکس کے تیسرے روز تیر اندازی کے شعبے میں کلاسیک کمان منز ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں چین کو شکست دیتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
روزنامہ خبر ترک :"ترک قومی والی بال ٹیم برائے خواتین کا اولمپکس کا آغاز فتح کے ساتھ "
ترک قومی والی بال ٹیم نے سی گروپ کے پہلے میچ میں ہالینڈ سے 2۔ صفر کے اسکور سے پیچھے رہنے کے باوجود اسے تین۔ دو سے شکست دینے میں کامیابی حاصل کر لی۔ ترک ٹیم اپنا دوسرا میچ ڈومینک ریپبلک سے یکم اگست کو ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے کھیلے گی ۔