ترک اخبارات سے جھلکیاں

10.07.24

2161214
ترک اخبارات سے جھلکیاں

نیٹو کے پانچ اہم ممالک میں سے ایک ہیں:ایردوان

 روزنامہ حریت  کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان  نے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے امریکہ روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ  ترکیہ کا شمار نیٹو مشن میں تعاون کرنے والے 5 اہم ممالک میں ہوتا ہے،ہم اپنی استعداد سے کہیں زیادہ نیٹو کی معاونت کر رہے ہیں، بری  ہوفضائی ہو یا بحری ہر شعبے میں اپنے امکانات اور قابلیت کے بل بوتے پر اس مشن کا حصہ بننے میں پیش پیش ہیں۔

 

غزہ کے قتل عام کو نیٹو کے ایجنڈے پر لائیں گے: ایردوان

 روزنامہ وطن نےلکھا ہے کہ  صدر ایردوان نے کہا کہ نیٹو اجلاس کے دوران  ہم غزہ میں فلسطینی عوام کے  قتل عام  پر آواز بلند کریں گے۔

 

ترک سیٹ 6اے خلا میں

روزنامہ ینی شفق نے وزیر صنعت و ٹیکنولوجی مہمت  فاتح کجر کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ  پہلا ترک ساختہ خبر رسانی کا مواصلاتی سیارہ ترک سیٹ 6 اے بحفاظت خلا میں پہنچ چکا ہے۔

 

ترک ماہرین نے  کونگو بخار کی ویکسین تیار کرنے میں کامیابی  حاصل کرلی

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ   قیصری ارجیئس یونیورسٹی کے مرکز برائے فروغ  ادویات کی جانب سے   کونگو بخار کے خلاف مدافعت کےلیے  تیار کردہ ویکسین FAZ-1 کی کامیابی کے بعد اب FAZ-2  مرحلے میں داخل کی گئی ہے  جس کےلیے تجربات جلد ہی شروع ہونگے۔

 

چینی موٹر ساز کمپنی نے ترکیہ کا انتخاب کرلیا۔

روزنامہ صباح کے مطابق، چینی موٹر ساز کمپنی BYD  نے ترکیہ میں سرمایہ کاری کےلیے حامی بھر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  تقریبا 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ڈیڑھ لاکھ گاڑیوں کی تیاری کےلیے پلانٹ لگایا جائے گا جس سے 5 ہزار افراد کو روزگار مہیا ہوگا۔ چینی موٹر ساز کمپنی کااس حوالے سے  ترکیہ کا انتخاب کرنا غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی اہم سرخیوں میں  شامل رہا ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں