ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

09.02.2024

2100112
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی  شفق :"ایردوان:ہم دفاعی صنعت کی سرمایہ کاری کو زلزلے  زدہ علاقوں کو  منتقل  کر رہے ہیں۔"

صدر رجب طیب ایردوان نے کل ادیامان میں " زلزلے زدہ علاقوں میں نئے گھروں کی تعمیر کے بعد قرعہ اندازی اور چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب  میں شرکت کی۔  ایردوان نے  2 ہزار 798  فلیٹوں کی   تقسیم  تقریب میں کہا کہ'دفاعی صنعت کی سرمایہ کاری   کو ہم  زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو منتقل کر رہے ہیں۔"

روزنامہ  خبر ترک :" پوتن  کے دورہ ترکیہ کی تاریخ کا  تاحال تعین  نہیں ہوا، کریملن"

کریملن کے ترجمان  پیسکووف نے کل  اپنے بیان میں  کہا ہے کہ روسی رہنما  پوتن  کے دورہ ترکیہ کی تیاریاں جاری ہیں،  تاریخ  کا حتمی فیصلہ کرنے کے  بعد  اپنے  شراکت داروں  کو آگاہی کرائیں گے۔

روزنامہ سٹار:" ایک ہفتے میں 44 دہشت گرد  غیر فعال بنا دیے گئے"

وزارت قومی دفاع کی جانب سے گزشتہ روز منعقدہ اطلاعاتی اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں عراق اور شام کے شمال سمیت 44 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

روزنامہ صباح :"انطالیہ   میں 2024 سیاحتی سیزن کا سرعت سے آغاز"

شعبہ سیاحت میں گزشتہ سال ریکارڈ بنانے والے انطالیہ   نے  رواں سال کے پہلے ماہ میں  گزشہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 4٫13 فیصد کی شرح سے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 29  ہزار   97  سیاحوں  کی میزبانی کی ہے۔

روزنامہ وطن:'ترکیہ  سے 2023 میں  دنیا بھر کو  آٹے کی ریکارڈ  برآمدات'

ترکیہ  نے 2023 میں تین ملین 6 لاکھ 63 ہزار ٹن کی برآمدات  کرتے ہوئے عالمی  سطح پر  آٹے کی برآمدات  کے شعبے میں اپنی مہر ثبت کی ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں