ترک اخبارات سے جھلکیاں - 20.11.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2066313
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 20.11.2023

سامعین کرام۔ آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ سٹار : "غزہ سے نکالے گئے 42 ترک شہریوں کو ترکیہ لایا گیا ہے "

وزارت خارجہ کی کوششوں سے رفح بارڈر گیٹ سے مصر پہنچنے والے 42 ترک شہریوں کو ترکش ائیر لائیں کے  طیارے کے ذریعے قاہرہ سے استنبول لایا گیا ہے ۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "دنیا بھر کے لوگ فلسطین کے شانہ بشانہ "

یورپ سے لے کر ایشیا تک پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر منظم لاکھوں لوگ، خاص طور پر اسرائیل کے سب سے بڑے حامی امریکہ میں، فلسطین کی حمایت کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ کئی یورپی ممالک میں شہریوں نے اسرائیل کی حمایت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا  ہے ۔

 

***روزنامہ صباح " اہم مشنوں میں فعال کردار ادا کرے گا"

SİDA (مسلح بغیر پائلٹ میرین وہیکل) یا دوسرے الفاظ میں ڈرون پہلا امتحان کامیابی سے پاس کر چکا ہے  اور یہ ڈرون  اہم مشنوں میں اپنا کردار ادا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ SİDA، ڈرون جو جلد ہی ترک مسلح افواج کی فہرست میں شامل ہو جائے گا؛ یہ بیس پروٹیکشن، سرچ اینڈ ریسکیو، انٹیلی جنس، جاسوسی، نگرانی، گشت، سطحی جنگ اور بارودی سرنگوں کے انسداد جیسے مشنوں میں فعال کردار ادا کرے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "روزنامہ ٹیلیگراف نے ترکیہ کے ایجین ساحلی شہروں کو متعارف کروایا ہے"

برطانیہ کے مشہور اخبار ٹیلی گراف نے ترکی کی ساحلی پٹی پر 4 پرسکون شہر متعارف کرائے ہیں۔ ٹیلی گراف نے  تعطیلات کے مشہور مقامات بودرم، ، مارمریس ، چشمہ اور آق قایا  کو متعارف کروایا ہے۔

 

***روزنامہ وطن "یورپ کی نظریں ترکیہ پر "

وبائی امراض کے دوران سیاحت کے شعبے میں  یورپی ممالک نے اپنی توجہ ترکیہ کی طرف موڑ  لی  ہے  اور ترکیہ میں  سیاحت کے طلباء اور گریجویٹوں کو پرکشش پیشکش  کرتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں