ترک اخبارات سے جھلکیاں - 02.10.2023
ترک ذرائع ابلاغ

آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ ینی شفق: "دہشت گردی اپنے آخری دم پر"
انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "شہریوں کے امن و سلامتی کو تباہ کرنے والے بدمعاشوں نے اپنے مقاصد حاصل نہیں کیے اور نہ ہی کبھی حاصل کر پائیں گے۔ ایردوان نے کہا کہ جس کارروائی میں دو قاتلوں کو غیر فعال کردیا گیا ہے اور یہ دہشت گردی کے آخری دم پر ہونے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
***روزنامہ اسٹار: "دنیا کا ترکیہ سے اظہار یکجہتی "
یورپی یونین ، سویڈن، اٹلی، مصر، اردن، سعودی عرب، پاکستان اور کوسوو نے انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔ ترکیہ میں غیر ملکی نمائندوں نے بھی ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کے پیغامات جاری کیے ہیں۔
***روزنامہ صباح: "عراق کے شمال میں فضائی آپریشن"
شمالی عراق میں کی گئی فضائی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم PKK کے 20 اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔ کارروائیوں میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
***روزنامہ خبر ترک: "ایردوان کا نئے آئین پراصرار"
صدر ایردوان نے ترکیہ کی قومی اسمبلی کے مقننہ سال کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں نئے آئین پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا فرض ایک نیا اور سویلین آئین تیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا، "ہم تمام جماعتوں، اراکین پارلیمنٹ اور سماجی طبقات کو نئے آئین کے تیار کرنے میں مددگار ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔
***روزنامہ حریت: "ترکیہ نے سویڈن کو ایک بار پھر خبردار کردیا "
نائب صدر جودت یلماز نے کہا ہے کہ سویڈن کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ نیٹو کی رکنیت کے لیے انقرہ کی حمایت حاصل کی جا سکے۔نائب صدر جودت یلماز کے اس بیان کو سویڈش پریس اپنے قارئین کے سامنے "ترکیہ نے سویڈن کو ایک بار متنبہ کردیا " کی سرخی کے ساتھ جگہ دی ہے۔