ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

29.09.2023

2044024
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت :"ترک اسپیکر ِ اسمبلی نعمان قرتلمش  نے  کل آئرش دارالحکومت دوبلن میں منعقدہ یورپی پارلیمانی  اسپیکران کانفرس میں  "ترکیہ کے  قبرص میں اور آذربائیجان کے قارا باغ میں قابض ہونے" کے دعوے کرنے والی یونانی قبرصی انتظامیہ  کے ایوان نمائندگان  کی اسپیکر انیتا دیمتریو  کو سخت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ "قبرص میں قابض ترکیہ نہیں 1960 میں معرض وجود میں آنے والی جمہوریہ قبرص کا خاتمہ کرنے والا اور جمہوریت  پر قبضہ جمانے والا قبرصی یونانی فریق ہے۔"

روزنامہ ینی شفق:یکم جنوری سے ابتک ایک ہزار 351 دہشت گرد غیر فعال بنائے گئے، وزارت دفاع"

ترک وزارت دفاع نے  اطلاع دی ہے کہ یکم جنوری سے ابتک  ایک ہزار 351 دہشت گردوں کو  بے بس کیا گیا ہے جن میں سے 80 کو محض گزشتہ ہفتے کے اندر ٹھکانے لگایا گیا ہے۔ اس طرح 24 جولائی 2015 سے آج تک غیر فعال بنائے گئے دہشت گردوں کی تعداد 38 ہزار 694 تک ہو گئی ہے۔

روزنامہ سٹار:" ترکیہ موولڈووا کو قدرتی گیس برآمد کرے گا"

ترکیہ سے  مولڈووا کو یومیہ 2 ملین کیوبک میٹر قدرتی گیس کی برآمدات کے لیے دونوں ممالک کے مابین معاہدہ طے پا یا ہے۔

روزنامہ سٹار:"صدر ایردوان اسقدر  ایک طاقتور رہنما ہیں کہ   دنیا کے اہم مسائل کا حل ترکیہ کے بغیر  عمل میں  نہیں آتا، گزمان"

روس میں صدر رجب طیب ایردوان کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم تیار کرنے والے صحافی میخائل گزمان کا  کہنا ہے کہ 'صدر ایردوان اتنی مضبوط شخصیت اور اتنے مضبوط رہنما ہیں کہ آپ ترکیہ کے مفادات اور ترکیہ کے کردار کو اب  عالمی سطح   پر اس مقام تک لے گئے ہیں کہ  دنیا  بھر کے اہم مسائل اور تنازعات کا حل ترکیہ کے بغیر ممکن نہیں ہو پاتا۔'

روزنامہ خبر ترک:" ترک جامعات کی تاریخی کامیابی"

بین الاقوامی اعلی تعلیم کی درجہ بندی تنظیم ٹی ایچ ای  کی  2024  عالمی یونیورسٹیوں کی فہرست   میں ترکیہ سے   پہلی 400 یونیورسٹیوں میں تین جبکہ ایک ہزار یونیورسٹیوں میں 11 ترک جامعات نے جگہ بنائی ہے۔   ترکیہ سے 75 یونیورسٹیوں نے اس فہرست میں جگہ پائی ہے اور  اس طرح ترکیہ دنیا میںسب سے زیادہ نمائندگی کرنے والا ساتواں ملک ثابت ہوا ہے۔

 


 

 



متعللقہ خبریں