ترک اخبارات سے جھلکیاں - 28.09.2023
ترک ذرائع ابلاغ

آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ ینی شفق : "صدر ایردوان: قاراباغ آذربائیجان ہے"
صدر ایردوان نے آذربائیجان کے 'یوم یادگار' کے موقع پر تمام شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایردوان نے کہا، "میں اپنے تمام شہداء کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں اور یومِ یادگار کے موقع پر قارا باغ اور مقبوضہ آذربائیجان کی سرزمین کی آزادی کی عظیم جدوجہد کا آغاز کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
***روزنامہ صباح: "سکاریہ گیس فیلڈ میں 88 سال بعد بلند ترین شرح "
ترکی کے پیٹرولیم جوائنٹ اسٹاک پارٹنرشپ کے جنرل مینیجر ملیح حان بلگین نے کہا کہ سکاریہ گیس فیلڈ میں صلاحیت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور کہا کہ "آج سے ، ترکیہ سکاریہ گیس فیلڈ سے تقریباً 4 ملین مکعب میٹر یومیہ گیس پیدا کررہا ہے جو گزشتہ 88 سالہ تاریخ کی بلند ترین شرح ہے۔
***روزنامہ خبر ترک : "رُسلانا: ترک عوام کی حمایت اہم ہے"
یوکرین کی گلوکارہ اور نغمہ نگار اور 2004 کی یوروویژن مقابلے کی چیمپیئن رُسلانہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور عوام ترک عوام کی حمایت کے شکر گزار ہیں اور کہا کہ "آپ جو انسانی امداد فراہم کرتے ہیں اس سے یوکرین میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں بچی ہیں۔
***روزنامہ اسٹار : "جنوبی کوریا کا فنکار: ترکیہ براد ر ملک ہے"
جنوبی کوریا کے جاز آرٹسٹ جی ہی لی نے کہا کہ ترکیہ اور جنوبی کوریا کے باشندے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں، ترکیہ میں خاندان کو دی جانے والی قدر یہ سب کچھ کوریا کی ثقافت کا بھی حصہ ہے اس لیے دونوں ممالک کو برادر کہا جاتا ہے۔
***روزنامہ حریت: "انطالیہ نے 8 ماہ میں 10 ملین 835 ہزار سیاحوں کی میزبانی کی"
وزارت ثقافت و سیاحت کے بیان کے مطابق؛ انطالیہ نے سال کے 8 مہینوں میں کل 10 ملین 835 ہزار 204 زائرین کی میزبانی کی، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19.45 فیصد زیادہ ہے۔