ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

09.06.2023

1997536
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح:" نئے دور کی پہلی قومی سلامتی کونسل  کانفرس میں انسداد ِ دہشت گردی پر زور"

صدر  رجب طیب ایردوان  کی زیر صدارت کل دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں انسداد دہشت گردی کے معاملے پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ "ترکیہ صدی  کے آغاز کے حامل اس نئے دور میں  وطن کی سلامتی، امن و امان اور خوشحالی  کے  حصول کے لیے تمام تر اقدامات کو اسی عزم کے ساتھ جاری  رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔"

روزنامہ وطن:"جرمن آر این ڈی  کی جانب سے حاقان فیدان پر  تجزیہ"

جرمن میڈیا  ادارے آر این ڈی  نے ترکیہ کے نئے وزیر خارجہ حاقان فیدان  کے لیے ایک نیا تجزیہ پیش کیا ہے۔ 'ہر چیز کو جاننے والا شخص: حاقان فیدان ترکیہ کا نیا سیکرٹری خارجہ' کے زیر عنوان  آر اینڈی نے لکھا ہے کہ 'ترک قومی خفیہ سروس کی 13 برسوں تک قیادت کرنے کے بعد  شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو گا جو حاقان فیدان کی حد تک ملکی رازوں کو جانتا ہو۔ یہ چیز اسے ترکیہ کی طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک درجہ دیتی ہے۔'

روزنامہ سٹار: ترکیہ کی برآمدات میں اضافہ

ترکیہ ایکسپورٹرز یونین کے اعداد وشمار کے مطابق  ترکیہ کی برآمدات امسال کے  پہلے 5 ماہ میں گزشتہ برس کے اسی  دور کے مقابلے میں 0.2 فیصد کی شرح سے بڑھتے ہوئے 102 ارب 502 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

روزنامہ ینی شفق:"حُر جیٹ  کی   انتہائی  اہم اور خاص پرواز"

ترکیہ  کے تربیتی اور نیم لڑاکا طیارے  حُر جیٹ نے کل ایک خصوصی پرواز سر انجام دی۔  یہ طیارہ  نئے سرخ اور سفید رنگوں کے ساتھ پہلی بار فضا میں دکھائی دیا۔ حُر جیٹ کی  اس کلیدی پرواز کی ہمراہی جدت دیے گئے  ایف۔ 16 طیاروں نے ہمراہی کی۔

روزنامہ خبر ترک: خلیجی ممالک سے  ترکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ"

ترکیہ ہوٹل یونین  نے اطلاع دی ہے کہ  مشرق وسطی اور خلیجی ممالک سے سیاحوں کی ترکیہ میں دلچسپی  جاری ہے۔  خطے سے ترکیہ کی سیر کو آ نے والے سیاحوں کی تعداد پہلے 4 ماہ میں گزشتہ سال کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 13 فیصد کے اضافے سے 10 لاکھ 22 ہزار تک رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں