ترک اخبارات سے جھلکیاں - 08.06.2023
ترک ذرائع ابلاغ

آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ خبر ترک : "ایردوان کا پوتن اور زیلنسکی کو منہدم ہونے والے ڈیم کی تحقیقات کا مطالبہ"
صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے الگ الگ فون پر بات چیت کی ہے۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران صدر ایردوان نےکہا ہے کہ یوکرین میں کہووکا ڈیم میں ہونے والے دھماکے کی جامع تحقیقات بلا شک و شبہ کروائی جانی چاہیے۔
***روزنامہ سٹار: "روس: ہم صدر ایردوان کےبیان کو اہم حیثیت دیتے ہیں "
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات میں، صدر رجب طیبایردوان کے باہمی فائدہ مند کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق بیان کو ہم بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔
***روزنامہ وطن: "سویڈن کا 'یو' ٹرن"
نیٹو کی رکنیت کا خواہاں ملک سویڈن یکم جون سے انسداد دہشت گردی کے نئے قانون کے نفاذ کے بعد سے سپریم کورٹ کی جانب سے پی کے کے کے 35 سالہ دہشت گرد کو ترکیہ کے حوالے کرنے کے معاملے کی منظوری دے دی ہے۔ اگلے ماہ نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ترکیہ کی کے حوالے کرنے سے متعلق اس فیصلے پر عمل درآمد کرے گا۔
***روزنامہ حریت: "ترکیہ میں تیل کی پیداوار میں 32 سال بعد بے حد اضافہ "
ترکیہ میں پٹرول کی تازہ ترین دریافت کے بعد 32 سالوں بعد بڑے پیمانے پر پیداوار حاصل کی گئی ہے اور اب پٹرول کی یومیہ پیداوار 70 ہزار 76 بیرل تک پہنچ گئی ہے اور سال کے آخر تک پیداوار 90 ہزار بیرل تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
***روزنامہ ینی شفق: "ترک دنیا کا کستم انو میں اجتماع "
عالمہ ترک کا 9تا11 جون کو کستم انو میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔اس تقریب میں 23 مختلف ممالک کے بڑی تعداد میں فنکار کنسرٹ دیں گے جبکہ اس کے علاوہ مختلف تقریبات، ڈانس پرفارمنس اور بصری شوز ر پیش کیے جائیں گے۔