ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں
06.06.2023

روزنامہ صباح : آخری دہشت گرد کو غیر فعال بنانے تک ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی، وزیر یاشار گولیر"
وزیر دفاع یاشار گولیر نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ"ہمارے وطن کے امن و امان اور سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی ہر دہشت گرد تنظیم اور دہشت گرد کو غیر فعال بنانے تک ہم اپنی جنگ کو جاری رکھیں گے۔ "
روزنامہ حریت :"مجھ پر اعتماد کرنے کا شکریہ، وزیر حقان فیدان "
قومی خفیہ سروس کے عہدے سے ہٹتے ہوئے خارجہ امور کا قلم دان سونپے جانے والے حقان فیدان نے کل اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تقریب سے اپنی تقریر میں کہا کہ "مجھ پر کیے گئے اعتماد اور بھروسے کی بنا پر میں سب کا شکر گزار ہوں۔"
روزنامہ ینی شفق :"ابراہیم قالن قومی خفیہ سروس کے نئے چیئرمین"
محکمہ اطلاعات نے اطلاع دی ہے کہ قومی خفیہ سروس کے سربراہ کے عہدے پر ابراہیم قالن کی تقرری ہو گئی ہے۔ جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ "صدر محترم رجب طیب ایردوان نے اہم ادارے خفیہ سروس کے امور کو جناب ابراہیم قال خفیہ سروس کے امور کو جناب ابان کے سپرد کر دیا ہے۔"
روزنامہ سٹار"ہم اور ترکیہ یک جان دو قلب کی طرح ہیں، شہباز شریف"
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارے ممالک ایک جسم میں دو قلبوں کی مانند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ مستقبل قریب میں باہمی تجارت کے فروغ اور بائیو گیس، شمسی توانائی اور ہائیڈرو الیکڑک کے شعبہ جات میں دو طرفہ ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید پختگی دیں گے۔"
روزنامہ خبر ترک :"ماہ مئی کے افراط زر کی شرح کا اعلان"
محکمہ شماریات نے اطلاع دی ہے کہ ماہ مئی میں سالانہ افراط زر کی شرح 39.54 فیصد رہی ہے۔ اس طرح اوپر تلے سات ماہ میں افراط زر کی شرح میں گراوٹ کا مشاہدہ ہوا ہے۔