ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں
02.06.2023

روزنامہ خبر ترک :"صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان "
ہائی الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد ینیر نے 28 مئی کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ینیر نے بتایا ہے کہ صدر منتخب ہونے والے رجب طیب ایردوان نے 52.18 فیصد جبکہ ان کے رقیب کمال کلچ دار اولو نے 47.82 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
روزنامہ حریت "چاوش اولو کی سویڈن سے اپیل"
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کے حوالے سے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ "سہہ فریقی مفاہمت کی یادداشت میں وضع کردہ ذمہ داریو ں کو پورا کریں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ "
روزنامہ سٹار "133 ممالک کی ترجیح ترکیہ"
سال 2022 میں ترک فرموں کے بیرون ِ ملک تعمیراتی منصوبوں کی سطح 19.1 ارب ڈالر سے متجاوز رہی۔ ان فرموں نے 133 مختلف ممالک میں ٹھیکہ داری کے امور کو سر انجام دیا۔ انہوں نے زیادہ تر کامن ویلتھ خود مختار ریاستوں اور یورپ میں منصوبوں پر کام کیا۔
روزنامہ ینی شفق"الیکشن کے بعد روس سے ترکیہ میں وسیع پیمانے کی دلشن کے بعد روس سے ترکیہ میں ز ترچسپی"
ترکیہ میں 28 مئی کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد روس سے ترکیہ کی سیر و تفریح کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ روسی ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں انتخابات کے بعد ترکیہ میں تعطیلات منانے کے رحجان میں 50 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
روزنامہ صباح "انطالیہ میں سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد "
ترکیہ کی سیاحتی جنت سے تعبیر کیے جانے والے انطالیہ شہر کو سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ امسال اس شہر کو فضائی راستے آنے والے سیاحوں کی تعداد 34 لاکھ 5 ہزار 458 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔