ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

30.05.2023

1992848
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :"بائیڈن اور پوتن  کا ایردوان کو تہنیتی ٹیلی فون"

امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے صدر رجب طیب ایردوان کو فون کر کے انہیں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے ترکیہ کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ ینی شفق :"ترکیہ  کے دوست نفع میں رہیں گے"

دنیا بھر میں " 2023 کے اہم ترین  انتخابات" کی نگاہ سے دیکھے جانے والے   صدارتی انتخابات کے دوسرے  مرحلے میں 28 مئی کو صدر ایردوان کی فتح  ، نیٹو سے لیکر یورپی یونین تک، روس۔ یوکرین جنگ سے لیکر مشرق وسطی ، بحیرہ روم،  نقل مکانی اور مشرق۔ مغرب تعلقات  کی حد تک  متعدد عالمی مساوات  پر اثر انداز ہو گی۔  اس بنا پر  کئی ممالک کے سربراہان نے  ایردوان کو فوری طور پر مبارکباد  پیش کرتے ہوئے 'باہمی تعاون قائم کرنے' کا پیغام دیا  ہے۔

روزنامہ سٹار :"ترکیہ صدی کا آغاز"

صدارتی محکمہ اطلاعات  کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون کا کہنا ہے  کہ صدر ایردوان کی قیادت میں ترکیہ صدی کا آغاز ہو گیا ہے۔ آلتون نے کہا کہ "ہمیں برادر، دوست اور اتحادی ممالک کے اس مبارک دن پر مضبوط اور عظیم ترکیہ کے شانہ بشانہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔"

روزنامہ صباح :"کاروباری حلقوں کی جانب سے اعتماد اور استحکام کے پیغامات"

صدر  ایردوان کی انتخابات میں کامیابی  سے کاروباری حلقوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بزنس حلقوں کے نمائندوں   کا کہنا ہے کہ'قوم نے اعتماد اور استحکام کے حق میں اپنی رائے کا مظاہرہ کیا ہے،  غیر یقینی کا دور نکتہ پذیر ہو گیا ہے، نیا دور ترکیہ صدی کا  عہد ہو گا۔'

روزنامہ وطن:"اقتصادی اعتماد انڈیکس گزشتہ 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر"

وزیر خزانہ نورالدین نباتی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ "اقتصادی اعتماد انڈیکس ماہ مئی میں ایک ماہ قبل کے مقابلے میں ڈیڑہ فیصد کے اضافے کے ساتھ 103.7 ہو گیا ہے  جو کہ گزشتہ 20 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں