ترک اخبارات سے جھلکیاں - 29.05.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1992352
ترک اخبارات سے جھلکیاں  - 29.05.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "صدر ایردوان کی 17ویں فتح"

صدارتی نظام حکومت کے ساتھ پہلی بار دوسرے دور کا تجربہ کرنے کے بعد، ترکیہ نے رجب طیب ایردوان کو ایک بار پھر صدر منتخب کر لیا ہے۔ تمام صوبوں اور بیرون ملک اپنے ووٹوں میں اضافہ کرتے ہوئے، ایردوان نے اپنے حریف کمال کلیچ دارا اولو  سے آگے نکل کر مقامی اور عام انتخابات میں اپنی 17ویں کامیابی کا اعلان کیا۔

 

***روزنامہ حریت: "صدر ایردوان: 14 مئی اور 28 مئی کے فاتح ہمارے 85 ملین باشندے ہیں"

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں دوسرے صدارتی انتخابات  جیتنے کے بعد  جشن منانے والے عوام سے  خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان  نے کہا کہ 14 مئی اور 28 مئی کے انتخابات میں جیتنے والے ہمارے 85 ملین  باشندے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  یہ جیت کسی کی ہار نہیں بلکہ سب کی جیت ہے یہ  صرف ترکیہ  ہی کی فتح ہے۔

 

روزنامہ صباح:" ترکیہ کو مبارکباد کے پیغامات "

صدارتی انتخابات کے بعد پوری دنیا سے صدر ایردوان   کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں ۔ آذربائیجان کے صدر الہام  علی   ایف سے لے کر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد آل ثانی، لیبیا کے وزیر اعظم سے لے کر پاکستان کے وزیر اعظم شریف تک بہت سے رہنماؤں نے صدر ایردوان  کو مبارکباد کے پیغامات  پیش کیے ہیں۔

 

***روزنامہ  اسٹار : " قطر میں الجابر ٹاورپر  صدر ایردوان  کی تصویر  اور  ترکیہ کا پرچم روشن  "

ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابی کامیابی کی وجہ سے قطر کی علامتی عمارتوں میں سے ایک الجابر ٹاورپر صدر ایردوان کی تصویر اور  ترکیہ کا پرچم روشن کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ وطن:" پوتن کی طرف سےایردوان   کو مبارکباد"

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے پیغام میں صدر رجب طیب ایردوان کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔



متعللقہ خبریں