ترک اخبارات سے جھلکیاں - 11.05.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1985192
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 11.05.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "صدر ایردوان کا باتمان سے بیان"

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز باتمان میں  اپنے خطاب میں کہا کہ ترکیہ  سب کے لیے  ایک  آزاد، محفوظ اور پرامن جگہ کی حیثیت سے ماڈل کے طور پر پیش کی جائے گی۔

 

***روزنامہ  صباح : وزیرآقار  کی طرف سے اناج راہداری  سے متعلق بیان"

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ  22 جولائی کو بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں اور  30 ملین ٹن اناج یوکرین سے ضرورت مند ممالک کو منتقل  کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں  تاکہ اس کام میں رکاوٹ نہ آئے اور  استحکام برقرار رہے ۔

***روزنامہ خبر ترک :" ماسکو میں چار فریقی  اجلاس  کے بعد مشترکہ روڈ میپ کا فیصلہ"

گزشتہ روز روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ 'شام' اجلاس میں ترکیہ، روس، شام اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ترکیہ اور شام کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں شامی باشندوں کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار :  "ایف سولہ رواز کے لیے تیار "

دفاعی صنعتوں کی صدارت کے صدر اسماعیل دیمیر نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ  F-16 طیارہ ترکیہ  کے مقامی  الیکٹرانک سسٹم کو استعمال کرتے ہوءے اسے جدید شکل دی گئی ہے  اور اب یہ طیارہ  جلد ہی  فضاوں میں اڑان کرتا ہوا دکھائی دے گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق :" ڈرلنگ بحری جہاز  خیر الدین   باربروس  بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش میں "

ترکیہ بحیرہ اسود کے مشرقی علاقے میں تیل  کی تلاش کا کام جاری ہے اور اس سلسلے میں ڈرلنگ بحری جہاز خیر الدین باربروس اپنے ڈرالنگ کے امور کو سر انجام دے رہا ہے۔ دو نئی ڈرلنگ  کے دوران  پٹرول کے نئے ذخائیر ملنے کی توقع ہے ۔



متعللقہ خبریں