ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں - 08.05.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1983777
ترکیہ کے اخبارات  سے جھلکیاں - 08.05.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  صباح:  "چاووش اولو  کا  خرطوم میں ترکیہ کے سفیر کی گاڑی پر فائرنگ کے بارے میں بیان"

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ خرطوم میں ترکیہ کے سفیر اسماعیل چوبان  اولو کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ چاوش اولو  نے کہا کہ ہمارا کوئی بھی بھائی، سفیر یا دیگر محافظ بشمول ہماری اسپیشل فورسز زخمی نہیں ہوا ہے صرف گاڑی  کو نقصان پہنچا ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "فاتح ڈرلنگ بحری جہاز نے آماسرہ میں اپنی کاروائی کا آغاز کردیا "

ترکش پیٹرولیم کارپوریشن (ٹی پی اے او) نے اطلاع دی ہے کہ فاتح ڈرلنگ جہاز نے اماسرہ- 3میں ڈرلنگ کے کام کا آغاز کردیا ہے۔ TPAO کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں، "ہماری ریسرچ انرجی انڈیپنڈنٹ ترکیہ کے اہداف حاصل  کرنے کے لیے  خشکی اور سمندر پر کام  جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

***روزنامہ  وطن: "گبر سے پٹرول کا بہاو"

ترکیہ کی بہترین کوالٹی کا پٹرول اب گبر  سے بہنہ شروع ہوگیا ہے۔ گبر کے اعداد و شمار کے مطابق 1 ارب بیرل کے ذخائر تک رسائی حاصل کرلی گئی ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار:" عالمی شہرت یافتہ  برطانوی اکیڈمیشن کی ترکیہ کی دل کھول کر تعریف"

دنیا میں ترکیہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخکو دیکھ کر   مشہور برطانوی ماہر تعلیم نکولس جے کل نے کہا کہ TB2 SİHAsترک ڈران ٹی بی-2 ترکیہ کی بڑھتی ہوئی  طاقت کا اظہار ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک: "ترک تابی  نے اپنی  نشریات کا آغاز کردیا"

ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کے بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم  تابی نے طویل تیاری کے عمل کے بعد اپنی نشریات کا آغاز کردیا ہے۔ پلیٹ فارم پر ایکشن سے لے کر کامیڈی، تاریخی ڈرامے سے لے کر اینی میشن تک بہت سا مواد موجود ہے۔ "تابی"  تک "www.tabii.com" کو کلک کرتے ہوئے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں