ترک اخبارات سے جھلکیاں - 30.03.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1967395
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 30.03.2023

آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک: "سویڈن کی نیٹو کی رکنیت پرایردوان   کا بیان"

سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ابھی بھی کئِ ایک امور سر انجام دینے کی ضرورت ہے جب تک  ان کو پورا نہیں کرلیا جاتا ہم ان امور کی انجام دہی کے منتظر رہیں گے۔  ترکیہ نے  28 جون کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں رکنیت کے لیے درخواست دی نےوالے  ممالک فن لینڈ اور سویڈن کو ویٹو کر رکھا ہے۔ انقرہ جس نے دونوں ممالک کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کیے  تھے ،  دہشت گرد تنظیموں کی حمایت سے ہاتھ کھینچنے  کے  وعدوں کے پورا کرنے کا منتظر ہے۔

 

***روزنامہ وطن: "ہنگری کو قدرتی گیس پیش کرنے  کی تجویز"

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ ٹرانس اناطولیائی قدرتی گیس پائپ لائن TANAP سے ہنگری کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے آذربائیجان کے ساتھ مل کر ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار: "جرمنی میں توگ  سرپرائز"

ترکی کی گاڑی توگ کے T10X ماڈل کے آرڈر کرنے کا حق حاصل کرنے والے 20 ہزار افراد کے ناموں کی فہرست کے ساتھ ساتھ ریزرو  ناموں کا بھی اعلان کریدا گیا ہے۔  T10X ماڈل 2023 میں 20 ہزار خوش نصیب لوگوں  کو فروخت کی جائے گی۔ دوسری طرف جرمن پریس میں  ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ  الیکٹرک کار  توگ کی وسیع کوریج کی ہے۔  جرمن اخبار FAZ نے لکھا ہے کہ ترک مقامی کار  توگ کی ٹیسلا گاڑی سے زیادہ مانگ ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "آفت زدہ  لوگوں کے مکانات کی بڑی تیزی   سے  تعمیر  جاری "

صدی کی آفت قرار دیے جانے والے ترکیہ کے 6 فروری کو آنے والے زلزلوں  کے بعد   بڑی سرعت سے نئے مکانات کی تعمیر  جاری ۔ وزارت ماحولیات، شہری کاری اور موسمیاتی تبدیلی کی کوآرڈینیشن کے تحت غازی انتیپ کے علاقے نور داع  کے 7 دیہاتوں میں ب تعمیر کیے گئے مکانات  کو مکمل کرنے کے چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔

 

***روزنامہ یینی شفق: "عالمی تجارت کا نیا راستہ"

گزشتہ ہفتے ترکیہ اور عراق کے درمیان دستخط شدہ انقرہ اعلامیہ کے ذریعے طے  پانے والی ڈرائی چینل عالمی تجارتی راستے کا نیا متبادل ہو گی۔ یہ نیا راستہ بحر ہند سے خلیج فارس آنے والے سامان کو بحیرہ روم کے راستے ترکیہ  تک  پہنچائے گا۔

 



متعللقہ خبریں