اخبارات کی جھلکیاں

29.03.23

1966760
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق،  ترک دفاعی صنعت کی پے در پے کامیابیاں دنیا کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے CNBC کے تجزیئے میں ترک برآمدات کی جانب توجہ دلوائی گئی اور بتایا گیا ہےکہ صدر ایردوان کی قیادت میں مقامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے ممکنہ تعاون فراہم کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  ترکیہ کا پہلا جیٹ طیارہ  "حرُ جیٹ" فضاوں میں جلد ہی نمودار ہوگا،  دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل  دیمیر نے بتایا کہ حر جیٹ کی بعض تجرباتی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  ترکیہ کی تیار کردہ ڈرون آبی گاڑیوں مارلن اور قُزگون نے میزائل داھنے کا تجربہ کیا ہے جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا۔

 

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، ماہ جنوری تا فروری کے دوران ترکیہ نے  چھ کروڑ اڑھتالیس لاکھ پانچ ہزار ایک سو پانچ ڈالرز کا شہد برآمد کیا ہے جس کے نمایاں خریداروں میں اسرائیل اور جرمنی شامل ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ  یونان کی اکانومی ڈپلومیسی سے متعلق نائب وزیر خارجہ کوستاس فرانگو یانس نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات میں مثبت تعاون کی پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں