ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

28.03.2023

1966247
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار "فرانس  کے خلاف ترکیہ کا رد عمل "

فرانس کے انقرہ میں سفیر  ہیروے  ماگرو  کودہشت گرد تنظیم پی کے کے۔ وائے پی جی  کے کارندوں کو فرانسیسی سینٹ میں  مہمان بنانے اور ان کو تمغے عط کیے جانے کے جواز میں دفترِ خارجہ طلب کیا گیا۔  سفیر  کے سامنے  دہشت گرد تنظیم  PKK کی شام میں شاخ  وائے پی جی اور اس کے وومن ونگ  وائے پی جے کے کارندوں کو فرانسیسی  سینٹ میں عزت و احترام بخشنے اور"اعزازی تمغہ"  عطا کیے جانے کو ترکیہ کے لیے ایک ناقابل قبول فعل ہونے  اور اس واقع کی شدید مذمت کرنے  کا اظہار کیا گیا ہے۔

روزنامہ وطن "آقار: ہماری سرحدوں  سے غیر قانونی گزر کی اجازت نہیں دی جائیگی"

وزیر ِ دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد 60 ہزار شامی شہری  اپنی منشا سے  اپنے وطن کو لوٹ گئے ہیں، ہم اپنی سرحدوں سے غیر قانونی طریقے سے  گزرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، یہ  بات نا ممکن ہے۔

روزنامہ ینی شفق"وارانک: بائراکتار ٹی بی تھری  ترکیہ کو سٹڑیٹجک برتری دلائے گا"

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ٰ وارانک  نے ٹی بی تھری  کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ"ترک بحری بیڑے  کا سب سے بڑے جنگی بحری جہاز؛  دنیا بھر میں پہلے  ڈروان  بحری جہاز  کی حیثیت دلائے  جانے والے  ٹی سی جی۔ انادولو   پر  لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکنے والے بائراکتار ٹی بی تھری ڈروانز  ترکیہ کو  سٹریٹیجک  برتری دلانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

روزنامہ حریت :" آنکا اور اولاک کی 4.5 جی پرواز"

دفاعی صنعت کی ڈائریکٹریٹ  نے قومی   موبائل نیٹ ورک کو اولاک اور آنکا  ڈروانز میں ضم  کرتے ہوئے پہلی بار 4.5 جی  انٹر نیٹ سروسز فراہم کی  گئی ہیں۔

روزنامہ صباح " ترکیہ  کی سمندری گھونگوں کی برآمدات 3.2 ملین ڈالر سےمتجاوز "

ترکیہ سے رواں سال جنوری۔ فروری کے دورانیہ میں کی گئی  سمندری گھونگوں  کی برآمدات گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 62 فیصد کے اضافے سے 3 ملین 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر تک ہو گئی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں