ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں
24.03.2023
"ایردوان: منہدم ہونے والی عمارتوں کی نشاطِ نو کی جائیگی"
صدر رجب طیب ایردوان نے چھ فرور ی کو ترکیہ میں آنے والے اور گیارہ صوبوں میں تباہ کاریاں مچانے والے زلزلوں کے بعد 17 ہزار 902 فلیٹوں پر مشتمل پہلی تعمیرات کا سنگ بنیاد ڈالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسمار ہونے والی ہر عمارت کی تعمیر نو کرتے ہوئے تمام تر متاثرہ شہروں کو مل جل کر اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے۔
روزنامہ ینی شفق " صدی کے تعاون کی مہم شروع "
صدارتی محکمہ اطلاعات نے صدی کی آفت قرار دیے جانے والے زلزلوں کے بعد ترکیہ سے بھر پور تعاون پر توجہ مبذول کرانے کے زیر ِ مقصد "ہم سب مل کر ترکیہ ہیں" نعرے کے ساتھ صدی کی تعاون مہم کو شروع کیا ہے۔
روزنامہ صباح" آلتائے آ رہا ہے، فرائض کے وقت کا تعین ہو گیا"
ترک افواج کی خشکی کے علاقوں میں بالا دستی اور حاکمیت کو پختگی دلانے والے مقامی پیداوار آلتائے ٹینک کہ جس کی با قاعدہ پیداوا ر کا مرحلہ آن پہنچا ہے کو ضروری آزمائشوں کے لیے 23 اپریل کو ترک مسلح افواج کے سپرد کرنے کی منصو بہ بندی کی گئی ہے۔
روزنامہ سٹار" ہیلتھ ٹورزم میں 25 تا30 فیصد کے اضافے کا ہدف"
ترکیہ ہیلتھ ٹورزم انجمنوں کی فیڈریشن کے صدر توفیق یازان کا کہنا ہے کہ رواں سال میں مریضوں کی تعداد میں 25 تا30 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔
روزنامہ حریت " استنبول ہوائی اڈہ خطہ یورپ میں سر فہرست"
یورپی سیرو سفر سیکیورٹی تنظیم یورو کنٹرول کی ماہ فروری سے متعلقہ ہوائی آمدورفت رپورٹ کے مطابق استنبول ہوائی اڈہ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ثابت ہوا ہے۔ مواصلات اور بنیادی ڈھانچہ امور کے وزیر عادل قارا اسماعیل اولو کا کہنا ہے کہ ماہ فروری میں استنبول ہوائی اڈے سے 35 ہزار 569پروازیں سر انجام پائی ہیں تو مسافروں کی تعداد 51 لاکھ 36 ہزار تک رہی ہے۔ یورپ کا اول نمبر کا ہوائی اڈہ کئی ملین مسافروں کو اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔