ترک کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.03.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1964114
ترک کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.03.2023

۔ آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "ایردوان : اناج راہداری میں ترکیہ کی کامیابی کے چرچے "

بحیرہ اسود کے اناج راہداری معاہدے کے حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ "ترکیہ واحد ملک ہے جس کی طرف روس یوکرین جنگ میں ثالث ملک کے طور پر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ اس بارے میں دنیا بھر میں ترکیہ کے چرچے ہیں اور دنیا بھر میں ترکیہ  کی عزت و احترام  میں اضافہ ہوا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: " ترکیہ  کی جانب سے   اسرائیل کی مذمت"

وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے انخلاء اور مغربی کنارے میں بعض غیر قانونی بستیوں کو خالی کرنے سے متعلق قانون میں ترامیم کی مذمت کی۔

***روزنامہ صباح : "ترک بحریہ کی طاقت میں اضافہ "

بحری  دفاعی نظام میں اپنے تجربے کے ساتھ، ASELSAN، جو کہ ترکیہ کی دفاعی صنعت کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک ہے، نے ترک بحری افواج کے لیے ایک "آٹو میٹک زیر سمندر  گاڑی" تیار کی ہے جو پانی  میں  ہدف کی طرف خاموشی سے حرکت کرتی ہے۔

 

***روزنامہ حریت:  "استنبول ہوائی اڈے کو مسلسل تیسری بار 'ایئرپورٹ آف دی ایئر' کا ایوارڈ "

استنبول ہوائی اڈے کو 2021 اور 2022 کے بعد، 'ایئر ٹرانسپورٹ ایوارڈز' میں اس سال 'ایئرپورٹ آف دی ایئر' کے طور پر منتخب کیا گیا، جسے عالمی ہوا بازی کی صنعت کی صف اول کے ایوارڈ کی حیثیت حاصل ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  "معسود  اوزیل نے فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا"

Mesut Özil، جو 2021 میں انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم آرسنل سے Fenerbahçe میں منتقل  ہوئے تھے   اور آخری بار Başakşehir کے لیے کھیلا تھا، نے اپنے فعال فٹ بال کیریئر  کے ختم کرنے کا علان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں