ترک اخبارات سے جھلکیاں - 20.03.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1962144
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 20.03.2023

 آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی  اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  "دنیا میں اب ترکیہ بھی  اپنی بات منوانے والا ملک ہے "

صدر ایردوان نے، باندرما، بالک ایسر میں ترکیہ کی پہلی بوران کاربائیڈ پیداواری سہولت کے افتتاح کے موقع پر  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکیہ نہ صرف اپنی بوران کی پیداوار اور اس کی قدر میں اضافہ کررہا ہے  بلکہ وہ اب دنیا بھر میں اپنی بات منوانے والے اہم مالک کی صف  میں شامل ہوچکا ہے۔

 

***روزنامہ سٹار "بحیرہ اسود گیس کے ذخائیر میں اضافہ "

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر  فاتح دونمیز ، بحیرہ اسود کی گیس کو  گھروں تک پہنچانے کے  بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپریل کے آخر میں بحیرہ اسود کی گیس کو عام گھروں میں استعمال کرنا شروع کردیں گے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "ہم ترکیہ کے شانہ بشانہ ہیں "

صدر  کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹریٹ  کی جانب سے  "ہم ترکیہ کے شانہ بشانہ ہیں " کی مہم کا  آغاز قہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلوں کے بعد ، عالمی یکجہتی اور امدادی تحریک کو بنیاد بناتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت:" سی این این یونان: ترکیہ نے بہت اہم کام سر انجام دیے ہیں "

سی این این یونان نےترکیہ کے قومی جنگی طیارے کے  ہینگر سے باہر آنے کو ترکیہ کے لیے قابلِ فخر کارنامہ  سر انجام دینے کا ذکر کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ سی این این کے مطابق  ترکیہ نے ایک پروٹوٹائپ بنانے کے بعد  جدید لڑاکا طیاروں  کو بنانے کی صلاحیت حاصل کرتے ہوئے  ترقی یافتہ ممالک کی صف میں قدم رکھدیا ہے۔

***روزنامہ  صباح : " مقامی  کار ٹوگ نے  ریکارڈ توڑ دیا"

مقامی  کار Togg کے پہلے ماڈل T10X نے پری آرڈر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ T10X کو پری آرڈر کے پہلے 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 150 درخواستیں اور 30 ​​گھنٹوں میں 29 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ اس طرح 11 سالوں میں فروخت ہونے والی الیکٹرک کاروں (12,303) کی تعداد صرف 24 گھنٹوں میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں