ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

17.03.2023

1961302
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :"آق پارٹی اور قوم پرست تحریک  پارٹی کے صدارتی امیدوار ایردوان"

                   انصاف و ترقی  پارٹی اور قوم  پرست تحریک  پارٹی  کے ترکیہ گرینڈ  نیشنل اسمبلی  کے گروپوں نے صدر رجب طیب ایردوان کی  صدارتی امیدواری کے  معاملے میں  متفقہ فیصلہ کر لیا ہے۔

روزنامہ حریت :" ایردوان:  ہماری قوم  ترک ریاستوں کے تعاون  کو فراموش نہیں کرے گی"

صدر ایردوان نے  ترک ریاستوں کی تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس   میں ترک برادری کے   سربراہان سے خطاب کیا ۔   انہوں نے کہا کہ  ترک ریاستیں   ترکیہ میں پیش آنے والے 6 فروری کے زلزلوں کے  بعد فی الفور   امدادی  ہاتھ بڑھانے والوں میں شامل تھیں۔  ہماری پیاری قوم  آپ کے اس تعاون کو  کبھی بھی   فراموش نہیں کرے گی۔

روزنامہ سٹار:"ہم پوتن  اور زیلنسلی کو مذاکرات کی میز کو لوٹنے کی کوششیں کر  رہے ہیں، صدر ایردوان"

صدر ایردوان نے کہا کہ روس اور یوکرین کے فریقین کو مذاکرات کی میز  کو  لوٹنے کے لیے ہم اپنی جدوجہد کو آخری دم تک جاری رکھیں گے۔  روسی صدرِ مملکت ولا دیمر پوتن اور یوکرینی صدر  وولا دیمر زیلنسکی  کے ساتھ مسلسل رابطے کی حالت میں ہونے  پر زور دینے والے ایردوان نے  بتایا کہ '  ہماری ثالثی  میں طے پانے والےبحیرہ اسوداناج  معاہدے  اور اسیروں کے جامع تبادلے  نے فریقین کے کسی مشترکہ  پلیٹ فارم پر یکجا  ہو سکنے کا مظاہرہ کیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق :"ترکیہ دنیا  کا اثر ِ رسوخ کا مالک ایک ملک ہے، علی یف"

ترک ریاستوں کی تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں  اظہارِ خیال کرنے والے آذربائیجان کے صدر الہام علی یف  کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں  اثر ِ رسوخ  قائم ہونے والی ایک مملکت کی حیثیت  حاصل کر لی ہے، یہ بیک وقت طاقت  کا مرکز بھی بن چکا  ہے۔

روزنامہ صباح :"ٹوگ نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا"

ترکیہ کی  الیکڑک موٹر گاڑی  ٹوگ کے پہلے  پہلے ماڈلز ٹی۔10 ایکس اور سی۔ ایس یو وی نے چین،  جنوبی کوریا اور یورپی برانڈز کے بھی شامل ہونے والے ماڈلز سمیت  اپنی کیٹیگری  کی دیگر الیکڑک موٹر گاڑیوں   کی رینج ، چارجنگ  اور نرخوں  کے اعتبار سے انہیں  پیچھے   چھوڑ دیا ہے۔ Togg T10X کے ڈیش بورڈ  کی بڑی  سکرین سے سمارٹ ہوم اپلائنسز، ٹریول پلاننگ اور آن لائن شاپنگ  کرنے کی سہولت کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں