اخبارات کی جھلکیاں
15.03.23

روزنامہ اسٹار کےمطابق،صدر رجب طیب ایردوان نے یوریشیا اقتصادی اجلاس کو ارسال کردہ اپنے پیغام میں اس بات کی توقع ظاہر کی ہے کہ تاجر برادری اپنے کارخانوں اور دیگر کاروباری مراکز کے ذریعے اپنے تمام امکانات زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے استعمال کریں گے۔
روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ ترک امور دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحیرہ اسود اناج راہداری کی مدت میں توسیع خوش آئند ہے جس سے علاقے میں امن کے قیام اور انسانی امداد کی فراہمی میں معاونت ملے گی۔
روزنامہ خبر ترک نے خبر دی ہے کہ ماہ جنوری و فروری کے دوران ترک چائے کی برآمدات 8 گنا اضافے سے 32 لاکھ 74 ہزار 872 ڈالرز تک پہنچ کی ہے ۔
روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ ترکیہ کی پہلی مقامی ساختہ برقی موٹر گاڑی ٹوگ کی ایس یو وی کی قیمت کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 9 لاکھ 53 ہزار ترک لیرے سے 12 لاکھ 15 ہزار لیرا کے درمیان ہوگی ۔
روزنامہ صباح کےمطابق، ترک کلب گلاتا سرائے زلزلہ زدگان کی مالی مدد کےلیے ایک خصوصی میچ آذری کلب قارا باغ کے ساتھ 26 مارچ کو باکو کے اولمپک اسٹیڈیئم میں کھیلے گا