اخبارات کی جھلکیاں

08.02.23

1943537
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک  کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے زلزلے کے باعث دس اضلاع کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے تین ماہ کےلیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ صدرایردوان نے  زلزلے کے باعث مختلف ممالک کے سربراہوں کے ٹیلیفون پر خبر گیری کا شکریہ ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں  ہماری مدد کو دوڑنے والے،خبر گیری کرنے والے تمام دوست  ممالک کے سربراہوں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں،عالمی برادری کا ہماری مدد کےلیے آگے بڑھنے سے ہمارے حوصلوں کو طاقت ملی ہے۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ   ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے باعث دنیا کے نامور ستاروں نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں جن میں، رسل کرو،انتونیو باندیراس ،ایوجینی  گرینکو،مارک الین رافیلو،جے جے  جوہانسن،دعا لیپا اور مارک ایلی یاہو کے نام قابل ذکر رہے ہیں۔

 

روزنامہ صباح کا  لکھنا ہے کہ  انطالیہ میں سیاحتی ایجنٹوں نے  زلزلہ زدگان کی رہائش کےلیے نو ہزار چار سو پچاس کمرے مختص کیے ہیں جن میں پندرہ ہزار زلزلہ زدگان قیام کر سکیں گے جبکہ کمروں کی تعداد بڑھانے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ  ہزارں افراد نے رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات  پیش کرتےہوئے متاثرہ علاقوں میں  جاری امدادی کاروائیوں میں ہاتھ بٹانے کا اعلان کیا ہے  جبکہ  خون کے عطیات دینے والوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے ۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق ، ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث زلزلہ زدگان کی مدد کےلیے ممالک نے امدادی فنڈ قائم کرنےکا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور امریکہ  نے ترکیہ کے لیے امدادی فنڈ قاَم کرنا کا اعلان کر دیا ہے،تائیوان بیس لاکھ ڈالر مدد فراہم کرےگا جبکہ  کرغزستان نے بھی  زلزلہ زدگان کے لیے امدادی مہم شروع کر دی ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں