ترک اخبارات سے جھلکیاں

03.02.2023

1941542
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار :" ترکیہ  کی  کوششوں سے ناروے نے پیچھے قدم ہٹا لیا"

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے انتباہ کے  نتیجے میں  ناروے  نے قرآن کریم کو نذرِ آتش کرنے کی اجازت  کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق: " ترجمان  چیلک  کا  غیر ملکی قونصل خانوں کو بند کرنے والے ممالک کے خلاف رد عمل"

آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے ترکیہ میں  بعض قونصل خانوں کو 'سیکیورٹی ' کے جواز میں بند کرنے والے ممالک کے خلاف رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان  کا کہنا تھا کہ"  ترکیہ ایک  محفوظ  ملک ہے، ہماری   سیکیورٹی قوتیں اور خفیہ سروس   ہمیشہ چاق و  چوبند رہتی   ہیں۔ وہ ممالک جنہیں آج غیر محفوظ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ وہ  مقامات ہیں جہاں مہاجرین مخالف اور اسلام مخالف سیاسی تحریکیں جمہوریت کو چیلنج کررہی  ہیں اور جہاں ہماری مقدس کتاب قرآن کریم  کی بے حرمتی کی جا رہی ہے۔ ہم ان تمام بیانات کو مسترد کرتے ہیں جن کا مقصد ترکیہ کو کمزور کرنا ہے۔"

روزنامہ حریت :" وزیر وارانک :   ڈراونز   اور مسلح ڈراونز کو خریدنے  کے  خواہاں ممالک کی  قطار"

وزیر ِ صنعت و ٹیکنالوجی  مصطفی وارانک نے کل اپنی  تقریر میں کہا ہے کہ   ترکیہ  نے دفاعی صنعت میں   اہم سطح کی کامیابیاں  حاصل کی ہیں اور  اب  ممالک ترکیہ سے   ڈراونز کے حصول کے لیے قطار میں لگے ہوئے ہیں۔

روزنامہ صباح:  حر جیٹ نے اپنے انجن کو سٹارٹ دے دیا

دفاعی صنعت کے چیئرمین   اسماعیل  دیمر نے   کل سماجی  رابطوں کے  پیج پر  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ترک  دفاعی صنعت   کے طور پر جمہوریت  کے  صد سالہ  موقع پر  ہمارے امور  سرعت سے جاری ہیں ۔ جیٹ ٹرینر   اینڈ لائٹ اٹاک  حر جیٹ  نے اپنے انجن کو سٹارٹ دے  دیا ! اب پرواز کی بھاری ہے۔"

روزنامہ وطن :" وزیر مُش: ماہ جنوری میں برآمدات 19٫4 ارب ڈالر  تک جا پہنچی "

وزیر  ِ تجارت مہمت مُش   نے جنوری کے تجارتی اعداد و شمار کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ ایک اہم پیداواری     مقام ہے،  ہمیں اس چیز میں بالکل شک و شبہہ نہیں کہ  ہم رواں سال بھی  گزشتہ برس کی کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔  ماہ جنوری میں   ترکیہ کی برآمدات 10٫4 فیصد   کی شرح سے  بڑھتے ہوئے  19٫4 ارب ڈالر تک رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں